امریکی اداکارہ کار حادثے میں شدید زخمی، حالت تشویشناک

August 06, 2022

فوٹو: فائل

نامور امریکی اداکارہ این ہیش کار حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں، ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 1990 کے عشرے میں اپنی اداکاری سے مداحوں کے دل جیتنے والی این کی گاڑی کو لاس اینجلس میں حادثہ پیش آیا ہے۔

لاس اینجلس کے مضافاتی علاقے مار وسٹا میں ان کے گھر کے قریب ہی جمعہ کی صبح یہ حادثہ پیش آیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر تیز رفتاری کے باعث ان کی گاڑی دیوار توڑتی ہوئی ایک گھر میں گھس گئی جس کے بعد وہ مکمل تباہ ہوگئی۔

ریسکیو حکام نے این ہیش کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا تاہم ان کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے اس حوالے سے رپورٹ کیا کہ اداکارہ کی گاڑی ایک دو منزلہ عمارت سے ٹکرائی جس کے بعد گاڑی میں آگ بھی بھڑک اٹھی تھی۔