علی اسد نے گولڈ نہ جیتنے کی وجہ بتادی

August 06, 2022

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں پاکستان کے لیے برانز میڈل جیتنے والے علی اسد نے گولڈ نہ جیتے کی وجہ بتادی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں علی اسد نے کہا کہ اگر ہمیں 3 ماہ پہلے ٹریننگ ٹور کرادیا جاتا تو آج ہم گولڈ لے سکتے تھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تین ماہ پہلے ہی پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو کہہ دیا تھا کہ ٹریننگ کے لیے دورہ کرایا جائے۔

علی اسد نے یہ بھی کہا کہ خوش ہوں کہ پہلے ہی ایونٹ میں مجھے میڈل مل گیا، میڈل والدین، کوچز اور عوام کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔