گلوکارہ حمیرا ارشد کا سابق شوہر کے بھائی کیخلاف مقدمہ

August 06, 2022

گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے سابق شوہر احمد بٹ کے بھائی کےخلاف فراڈ کا مقدمہ درج کروا دیا۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم عقیل بٹ نے میرے ساتھ 70 لاکھ روپے کا فراڈ کیا۔

گلوکارہ حمیرا ارشد کی جانب سے درج کروائی گئی ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم کو پلاٹ کے لیے رقم دی لیکن کئی سال بعد بھی نہ پلاٹ ملا اور نہ ہی رقم واپس ملی ہے۔