غزہ پر اسرائیل کی پھر بمباری، 5 فلسطینی شہید

August 07, 2022

غزہ کے جبالیہ مہاجر کیمپ پر اسرائیل کی بمباری میں 3 کمسنوں سمیت 5 فلسطینی شہید ہوگئے، دو روز میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جمعے سے جاری اسرائیلی حملوں میں 140 سے زائد فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد نے اپنے کمانڈر اور کم سنوں کی موت کا بدلہ لینے کا عزم کیا ہے، جبکہ جوابی کارروائی میں اسرائیل پر ساڑھے تین سو راکٹ داغے گئے۔

حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیل کو اپنے نئے جرم کی قیمت چکانی پڑے گی۔

پاکستان نے حالیہ مظالم کو غیر قانونی اقدامات کی مثال قرار دیا ہے۔پاکستان نے عالمی برادری سے اسرائیل کو فلسطینیوں کے خلاف طاقت کے بے دریغ استعمال سے روکنے کا بھی مطالبہ کیا۔