کوئٹہ کے پرانے حلقوں کی بحالی حق وسچ کی فتح ہے‘نیشنل پارٹی

August 07, 2022

اکوئٹہ(پ ر) نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے صدر حاجی عطاء محمد بنگلزئی نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے کوئٹہ کےقومی وصوبائی اسمبلی کی حلقہ بندیوں کی پرانی حیثیت بحال کرنا حق اورسچ کی فتح ہے تعصب پرمبنی حلقہ بندیوں کو بلوچستان کی تمام ہم خیال سیاسی جماعتوں نے الیکشن کمیشن میں چیلنج کیاتھا یہ کامیابی تمام جمہوری اورعوام دوست جماعتوں کی مشترکہ جدوجہد کانتیجہ ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے حلقہ بندی کی بحالی پر سریاب آفس میں مبارک باددینےو الوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ضلعی صدر نے کہاکہ الیکشن کمیشن کافیصلہ زمینی حقائق کے عین مطابق ہے صرف ایک سیاسی جماعت کونوازنے کیلئے تعصب پرمبنی حلقے بنائے گئے تھے جس پر تمام سنجیدہ اورجمہوری سیاسی جماعتوں کے ساتھ عوام میں بھی تشویش ہے اس موقع پر لوگوں نے حاجی عطاء محمد بنگلزئی کوالیکشن کمیشن میں موثر آوازاٹھانے پر مبارک باددی۔