لسبیلہ میں 15ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی

August 07, 2022

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) بلوچستان کےبیشتر علاقوں میں ہفتے کوموسم گرم اورمرطوب جبکہ ژوب، خضدار، کو ہلو، لسبیلہ ، زیارت، بارکھان اور ساحلی پٹی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی گذشتہ روز لسبیلہ 15، ژوب 13، کوہلو 05، بارکھان اور زیارت میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی محکمہ موسمیات کے مطابق آج اتوار کوخضدار، کو ہلو، بارکھان اور اس سے ملحقہ علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔