تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے جدوجہد کرناہوگی‘ پشتونخواایس او

August 07, 2022

کوئٹہ( پ ر) پشتونخوا ایس او جنوبی پشتونخوا زون کے آرگنائزر سیف اللہ کاکڑ، سینئر ڈپٹی آرگنائزر یار محمد بریال ، ڈپٹی آرگنائزرز محمود اچکزئی ،عظیم افغان ،طیب کاکڑ، خوشحال کاکڑ ،ہارون خان موسیٰ خیل،دلبر خان نے کہاہے کہ اداروں میں تعلیمی معیار کی بہتری کیلئے جدوجہد کرنی ہوگی پر امن ماحول میں ہی طلباء بہتر طور پر تعلیم حاصل کرتے ہوئے والدین کے ارمانوں کی تکمیل اور اپنا بہتر مستقبل بناسکتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایلمینٹری کالج کوئٹہ کے انتخابی کانفرنس ،یونیورسٹی لاء کالج کے اجلاس ، سٹی لاء کالج یونٹ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا لاء کالج کے سیکرٹری قربان ننگیال ، سینئر معاون سیکرٹری نجیب خان ، ایگزیکٹوز صفی اللہ خان ، ایمل خان، سٹی لاء کالج یونٹ کے اجلاس سے اسفند یار کلیوال ، سینئر معاون الیاس ترین، ایگزیکٹوز نور اللہ آغااور عادل خان کاکڑ نے بھی خطاب کیاجبکہ ایلمینٹری کالج کے انتخابات میں یونٹ سیکرٹری مسرت اللہ ، سینئر معاون سیکرٹری ریحان خان، اطلاعات سیکرٹری زوہیب خان ، مالیات سیکرٹری اکرام خان اور وحید خان معاون منتخب ہوئے جس سے سیف اللہ کاکڑ نے حلف لیا۔