فیصلے پارلیمنٹ میں نہیں آئی ایم ایف کے بند کمروں میں ہو رہے ہیں، سراج الحق

August 07, 2022

فوٹو: فائل

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کے فیصلے پارلیمنٹ کے بجائے عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے بند کمروں میں ہو رہے ہیں۔

لاہور سے جاری بیان میں امیر جماعت اسلامی نے 12 اگست سے بجلی بلوں میں ٹیکسز کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت بجلی کے بلوں کے ذریعے عوام پر بجلیاں گرانا بند کردے، جماعت اسلامی عوام کا مقدمہ ہر سطح پر لڑے گی۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ ملک کے فیصلے پارلیمنٹ کے بجائے آئی ایم ایف کے بند کمروں میں ہو رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ملک کی تینوں بڑی سیاسی جماعتوں نے ذاتی مفادادت کے لیے عوام کو استعمال کیا ہے، ملک میں جمہور کی نہیں کچھ خاندانوں کی حکمرانی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے یہ بھی کہا کہ غزہ جل رہا ہے اور اسلامی ممالک خاموش ہیں، حکومت پاکستان او آئی سی کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرے۔