عثمان غنی روڈ کی تاجربرادری کا سالڈویسٹ مینجمنٹ کمپنی کیخلاف مظاہرہ

August 08, 2022

ملتان (سٹاف رپورٹر) انجمن تاجران عثمان غنی روڈ کے چیئرمین غلام جیلانی اور صدر رمضان کی قیادت میں تاجر برادری اور اہل علاقہ کے لوگوں نے سالڈویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ گندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے علاقے کے مکین اور تاجر بدبو دار ماحول کی وجہ سے پریشان ہیں بارہا شکایات کے باوجود یہاں سے کوڑا تلف نہیں کیا گیا کوڑے کی وجہ سے علاقے میں مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔سرپرست اعلی اجمل شاہ، سینئر نائب صدر محمد رئیس،جنرل سیکرٹری شیخ جہانگیربدر،نائب صدر بلال تھہیم،محمد سلیمان،حامد خان،طارق شاہ،عزیز جیلانی،شیخ طاہر،زاہد بھٹی،شاہد ملک،آصف خان ٹانگرہ،سیف اللہ گجر نے بھی شرکت کی۔