مرتضیٰ وہاب نے جلوس کے راستوں کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا

August 08, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایڈمنسٹر یٹر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب نے منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ،بورڈ زبیر احمد چنہ کے ہمراہ محرم الحرام کے سلسلے میں جلوس کے راستوں کا تفصیلی دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیااورشہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی،جبکہ مختلف علاقوں میں جراثیم کے خاتمے کے لئے جاری فیومیگیشن مہم کا معائنہ کیا، اس موقع پر میٹروپولیٹین کمشنر افضل زیدی، و دیگر افسران موجود تھے فیومگیشن مہم چار روز تک جاری رہے گی ،علاوہ ازیں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ نے محرم الحرام کے سلسلے میں نزدریڈیوپاکستان، بولٹن مارکیٹ پر زائرین کے لئے ریلیف کیمپ لگا دئیے ہیں جہاں پانی، عملہ اور سالڈ ویسٹ کے کچرا اٹھانے والے رکشوں کا انتظام کیا جائے گا ، 50 سینٹری ورکرز اور دیگر عملے پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی ہے جونمائش سے کھارادر جلوس کے ساتھ ساتھ کچرابروقت چننے کے لئے تعینات ہوگی،امام بارگاہوں کے اطراف چونے کا چھڑکاؤ،بالخصوس جلوس کے راستوں، و مجالس اور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے ساتھ ساتھ جراثیم کش ادویات کا اسپرے بھی کردیا گیا ہے۔