مانچسٹر میں پارک سے 31 سالہ شخص کی لاش برآمد

August 08, 2022

مانچسٹر (غلام مصطفیٰ مغل) مانچسٹر کے علاقے چورلٹن واٹر پارک میں 31سالہ شخص مردہ پایا گیا۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے موت کی تحقیقات شروع کردی ہیں متوفی کی شناخت 31سالہ Iain Bruce-McArdle کے نام سے ہوئی ہے ،لاش جنوبی مانچسٹر کے مشہور بیوٹی اسپاٹ سےدریافت ہوئی۔ایمرجنسی سروسز کے مطابق جب وہ واقعہ کی جگہ پہنچے تو جائے وقوعہ پر بروس میکارڈل ردہ حالت میں ملا،لاش میں پارک میں پانی میں نہیں ملی تھی،مرحوم بروس میکارڈل کی موت کی انکوائری شرو ع کردی گئی ہے۔پارک کے کچھ حصوں کو سیل کردیا گیا ہے اور تحقیقاتی ادارے موت کی تفتیش میں مصروف ہیں ۔