حمزہ شفیق نے اکنامکس اینڈ بزنس میں ڈگری حاصل کرلی

August 08, 2022

لندن (جنگ نیوز) محمد شفیق کے صاحبزادے حمزہ شفیق نے کوئنز میری یونیورسٹی سے اکنامکس اینڈ بزنس میں فرسٹ کلاس میں ڈگری حاصل کی ہے۔ حمزہ شفیق کو ڈگری مکمل کرنے سے قبل ہی ایک بڑی مقامی کمپنی سے ملازمت کی آفر موصول ہوگئی تھی۔ محمد شفیق کے مطابق حمزہ شفیق بچپن سے ہی ایک اچھے طالب علم رہے اور انہوں نے برینٹ ووڈ پرائیویٹ اسکول سے تعلیم حاصل کی جہاں وہ ہیڈ آف ہاؤس تھے اس کے علاوہ کرکٹ ٹیم کے رکن کے علاوہ اسکوائش ٹیم کے کیپٹن بھی تھے وہ شطرنج کے چیمپئن بھی رہے اور وہ شطرنج سوسائٹی کے اسکول میں بنیاد رکھنے والوں میں بھی شامل رہے۔ انہیں ہیڈ ماسٹر اسکالر شپ بھی ملا اور وہ کوالیفائیڈ انڈر 19 اسکوائش کے کوچ بھی بنے۔ ان کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی پر انہیں ڈیوک آف ایڈنبرا ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جوکہ ملکہ برطانیہ پیش کرتی ہیں۔ محمد شفیق نے روزنامہ جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے والد صوبیدار حاجی محمد صدیق سول ڈیفنس میں بم ڈسپوزل کمانڈر تھے اور آٹھ بہن بھائیوں کو انہوں نے اعلیٰ تعلیم دلائی جس کے سبب آج تمام اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں اور بیرون ملک بھی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کا اعلیٰ تعلیم حاصل کرلینا ہی ہمارا سرمایہ ہے اور توقع ہے کہ ہماری نئی نسل ہمارے وطن کا نام روشن کرے گی۔