شہناز گِل سلمان خان کی فلم سے آؤٹ، سوشل میڈیا پر اَن فالو کر دیا

August 08, 2022

کولاج بشکریہ انسٹاگرام

بھارتی پنجاب کی معروف اداکارہ شہناز گِل نے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار، سلو بھائی کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اَن فالو کر دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب کی کترینہ کیف کہلائی جانے والی شہناز گِل کو سلمان خان کی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ سے آؤٹ کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہناز گِل نے سلمان خان کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اَن فالو کر دیا ہے۔

بھارتی شوبز انڈسٹری کے متعدد حلقوں کی جانب سے بھی دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ شہناز گِل کو سلمان خان کی فلم سے آؤٹ کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ شہناز گِل اب سلمان خان کی آنے والی نئی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘ کا حصہ نہیں ہوں گی۔

انسٹا گرام پر 11.7 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ شہناز گِل اپنے اکاؤنٹ سے صرف 11 شخصیات کو فالو کر رہی ہیں جن میں سلمان خان شامل نہیں ہیں۔

دوسری جانب 53.3 ملین فالوورز رکھنے والے سلو بھائی بھی اپنے اکاؤنٹ سے 35 افراد کو فالو کر رہے ہیں جن میں شہناز گِل موجود نہیں ہیں۔