انتظامیہ لسانی تعصب میں دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہی ہے

August 09, 2022

ٹنڈوالہ یار(نامہ نگار)متحدہ قومی موومنٹ ڈسٹرکٹ ٹنڈوالہ یار کے ایم سی وارڈز کے حق پرست امیدواروں نے قوم پرست جماعت کے دہشت گرد محبوب سموں کی جانب سے ڈیکوریشن کے مالک ہاشم شاہ پر فائرنگ کی شدید ترین مذمت کی ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ دشت گرد عرصہ دراز سے کرمنل حرکات میں ملوث ہے اور اہل علاقے کو کافی تنگ کرتے ہیں لیکن ڈسٹرکٹ و تعلقہ انتظامیہ خواب غفلت میں مبتلا ہے یا لسانی تعصب کی وجہ سے مذکورہ دشت گردوں کی پشت پناہی کررہی ہے غریب دکاندار جو کہ اس مہنگائی کے دور میں محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کےلئے رزق حلال کما رہے ہیں وہ کہاں سے ان لسانی دشت گردوں کو بھتہ دے اور فری میں سامان دے حق پرست امیدوارون نے آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی حیدرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان لسانی دشت گردوں کو لگام دیں ان کے خلاف سخت ترین محکمائی کاروائی کریں اور اہل علاقہ کو ان بھتہ خوروں منشیات فروشوں سے نجات دلائیں۔