مکتب یا گروہ کے نہیں پوری امت کےامام ہیں، ساجد نقوی

August 09, 2022

لاہور(خبرنگار)قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نےعاشورہ محرم الحرام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ حضرت امام حسین ؓکسی خاص مکتب یا گروہ کے نہیں بلکہ پوری امت کے ہادی‘ پیشوا اور امام ہیں۔ انہوں نے کہا تاریخ شاہد ہے کہ 10 محرم 61 ھ کے بعد جب بھی حریت کی تاریخ رقم ہوئی ‘ جب بھی ظلم کے خلاف قیام کا مرحلہ آیا‘ جب بھی فساد کے خاتمے کی جدوجہد ہوئی اور جب بھی جبر سے مسلط رہنے والی حکومتوں کی مزاحمت کی بات نکلی تو سب حریت پسندوں اور تمام تحریکوں نے حسین ؓ اور کربلا سے ضرور استفادہ کیا۔ اصلاح امت کی اہمیت کا احساس کرتے ہوئے اپنے مسلکی، فروعی، ذاتی اور جماعتی مفادات کو بالائے طاق رکھ کر اتحاد امت، وحدت امت اور اصلاح امت کا مشن جاری رکھیں۔