عزاداری محبت ،اخوت ،اتحاد اور وحدت کا درس دیتی ہے ،وفاق المدارس شیعہ

August 09, 2022

لاہور(خبرنگار)وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ عزاداری ،مکتب اہل بیت کے لئے اللہ کی عنایت اور دین کی تبلیغ کا بہت بڑا ذریعہ ہے۔ عزاداری محبت ،اخوت ،اتحاد اور وحدت کا درس دیتی ہے ،یہ کسی مکتبہ فکر کی دل آزاری کا باعث نہیں ہے۔عزاداری ہمارے اتحاد، اجتماعیت،اور عظمت کی نشانی ہے ۔پیغام عاشورہ میں حافظ ریاض نجفی نے کہا حضرت امام حسینؓ نے قربانی دے کر اپنے عظیم نانا حضرت محمد ؐاوربابا حضرت علیؓ کی تبلیغات کی حفاظت کی ۔