حریت پسندوں کیلئےمشعل راہ رہے گی،جمعیت علما پاکستان

August 09, 2022

لاہور(خبرنگار)جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم) کے مرکزی صدر پیر سید محفوظ مشہدی نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا در س حریت دیتا ہے۔ کربلا انسانوں میں جذبہ حریت ، فکری آزادی، دین پر پر کاربند رہنے ، شرعی اصولوں کی پابندی اور اسلامی اقدار کے تحفظ کا درس دیتا ہے۔نواسہ رسول جگر گوشہ بتو ل حضرت امام حسین ؓنے اسلامی اصولوں کی خاطر سب کچھ قربان کر کے شمع اسلام کو تابندہ اور فروزاں کر کے اپنے نانا کے دین کا تحفظ کیا۔ حضرت امام حسین ؓ کی قربانی ہمیشہ حریت پسندوں کے لیے مشعل راہ رہے گی ۔شہدا ئے کربلا کی جدوجہد اور قربانی، مسلمانوں میں ایثار، قوت برداشت اور امن و سکون سے لوگوں کو زندگی گزارنے کی دعوت دیتی ہے ۔ دنیا بھر میں آزادی کے لئے چلنے والی تحریکیںکربلا سے درس لیتی ہیں ۔