اسلام امن، سلامتی او ر رواداری کا درس دیتا ہے ،عمر سرفراز چیمہ

August 09, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)مشیر وزیراعلی پنجاب برائے اطلاعات عمر سرفراز چیمہ نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ دین اسلام امن، سلامتی او ر رواداری کا درس دیتا ہے - واقع کربلا کا تعلق کسی ایک فرقے سے نہیں بلکہ تمام امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے - انہو ں نے کہاکہ واقعہ کربلا حضرت امام حسین ؓ اوران کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانیو ں کی یاد دلاتا ہے -حضرت امام حسین ؓ نے اسلام کی بقا کیلئے میدان کربلا میں جو قربانیاں پیش کیں ان کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی - انہو ں نے کہاکہ پنجاب حکومت یوم عاشور کے حوالے سے تمام ترانتظامات کو احسن طریقے سے سرانجام دے رہی ہے اور حکومت پنجاب قومی یکجہتی، ملکی استحکام، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور امن و امان کے مشن پر عمل پیرا ہے -قبل ازیں مشیر وزیراعلی پنجاب نے کامن ویلتھ گیمز میں نیزہ بازی کے مقابلے میں گولڈ میڈل جیتنے پر ارشد ندیم اور قوم کو مبارک باد پیش کی ۔