واقعہ کربلا ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے، آل پاکستان انجمن تاجران

August 09, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے) آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا ایثار و قربانی کا درس دیتا ہے، حضرت امام حسین ؓنے اپنی عظیم اور لازوال قربانی سے ثابت کیا کہ باطل جب بھی حق سے ٹکرایا ہے نیست و نابود ہوا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حق و باطل کی لڑائی اس دور میں بھی جاری ہے، ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے ۔اعلی مقاصد، استقامت اور حق کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔اشرف بھٹی نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقا نے ثابت قدم رہ کر بتا دیا کہ حق پر ڈٹ جانا ہی اصل فتح اور کامیابی ہے اور یہی وجہ ہے کہ 1400سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کاذکرکیا جاتا ہے اور یزید کا نام لیوا بھی کوئی نہیں ہے ۔