امن و امان کا پیغام پھیلانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے،وزیر جنگلات

August 09, 2022

لاہور(خبرنگار)وزیر جنگلات عباس علی شاہ نے مختلف شہروں ساہیوال اور میاں چنوں کا دورہ کیا اور محرم الحرام کی مناسبت سے سکیورٹی انتظامات اور دیگر امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ساہیوال میں ڈی سی ساہیوال سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی اور سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ لی۔ عباس علی شاہ نے عاشورہ جلوسوں کے روٹس اور مجالس کی جگہوں کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے سیکورٹی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا ا۔ صوبائی وزیر جنگلات نے باہمی اتحاد و محبت اور رواداری کے فروغ کو وقت کی ضرورت قرار دیا اور کہا کہ امن و امان کا پیغام پھیلانا ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔