شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کرنےکیلئےقرآن خوانی

August 09, 2022

چوہنگ (نامہ نگار ) چوہنگ میں شہدائے کربلا کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے جامع مسجد لاثانی میں قرآن خوانی اور جلسے کا اہتمام کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی علماء کرام نے اپنے خطاب میں شہادت امام حسین ؓ پیش کی اہلسنت والجماعت کے نوجوان لڑکوں نے بھائی چارے کو فروغ دینے کے لئے دودھ اور پانی کی سبیلیں لگائی اور لنگر کا اہتمام کیا۔