خود پور میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس آج نکالا جائے گا

August 09, 2022

چوہنگ (نامہ نگار ) سندر کے علاقہ خود پور میں یوم عاشورہ کا مرکزی جلوس ( ذوالجناح) آج امام بارگاہ حسین لجپال سے بعد نماز ظہر نکالا جائے گا سندر پولیس نے ذوالجناح کے جلوس کے راستوں پر سکیورٹی کے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ذوالجناح دوپہر دو بجے کے قریب مرکزی امام بارگاہ حسین لجپال سے برآمد ہو گا جو مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا اپنی منزل پر پہنچ کر ختم ہو جائے گا۔