صوبائی وزیر صنعت کا مختلف امام بارگاہوں کا دورہ ،سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

August 09, 2022

لاہور(خصوصی رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت و ہاؤسنگ میاں اسلم اقبال رات گئے ظفر کالونی، سادات کالونی،کالی کوٹھی اور نائیک کالونی کی مختلف امام بارگاہوں کا دورہ کیا اور محرم الحرام کے حوالے سے سکیورٹی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا، پولیس وانتظامی افسران بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے، صوبائی وزیر نے دورہ کے دوران ماتمی جلوسوں اور امام بارگاہوں کے منتظمین سے سکیورٹی اور دیگر معاملات پر بات چیت کی-صوبائی وزیر نے سادات کالونی میں امام بارگاہ بیت الحزن کے باہر سیورج کی بندش پر سخت اظہار ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے -متعلقہ ایکسیئن واسا کو فوری طور پر ہی سیورج کی ڈیسیلٹنگ کرانے کاحکم دیا اور بھل صفائی کے بعد گاربیج بھی فوری طور پر اٹھوانے کی ہدایت کی، صوبائی وزیر نے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن عامہ اور بھائی چارے کی فضا برقیمت پر برقرار رکھنا ہے-معاشرے میں رواداری، اخوت اور برداشت کے جزبات کو فروغ دینے کے لئے ہرفرداپنا کردار ادا کرے-صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے ڈی سی آفس میں قائم کنٹرول روم کا دورہ کیا اور مجالس اور عزاداری جلوسوں کی مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا،کنٹرول روم میں صوبائی وزیر کو مانیٹرنگ، سیکورٹی اور دیگر انتظامات بارے بریفنگ دی گئی۔