سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پیپلز پارٹی

August 09, 2022

لاہور(اپنے نامہ نگار سے )پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے انفارمیشن سیکرٹری شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ پاک فوج کے شہداء اور ہمسائیہ ملک میں ڈرون حملے پر سوشل میڈیا پر منفی مہم چلانے والے کسی رو رعایت کے مستحق نہیں۔ایسے بد کرداروں کیخلاف قانون فوری حرکت میں ائے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ساری دنیا کا میڈیا کہہ رہا ہے کہ افغانستان میں ڈرون حملہ کرغیزستان کی سر زمین سے کیا گیا ہے مگر ایک انتشار پسند سیاسی جماعت کے لیڈر اور ٹرولرز ملک دشمن پروپیگنڈے کے تحت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں ا ٓرہے۔شہزاد سعید چیمہ نے مطالبہ کیا کہ پاکستان دشمن سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف فوری ایکشن لیا جائے۔