پی ٹی آئی کارکنوں کی بنی گالہ میں صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی

August 09, 2022

علامتی فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں نے بنی گالہ میں صحافیوں کے ساتھ بدتمیزی کی ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر فیصل جاوید کی میڈیا ٹاک کے دوران ایک کارکن نے کیمرہ مین کو تھپڑ مار دیا۔

پی ٹی آئی کارکنوں نے دوران میڈیا ٹاک کیمرہ مین حضرات سے دھکم پیل کی اور انتہائی نازیبا زبان استعمال کی۔

پارٹی کارکنوں نے نجی ٹی وی چینل کا کیمرا تک گرادیا، جس سے کیمرے کو نقصان پہنچا۔