برطانیہ: ڈاؤن کاسٹر سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے پرواز منسوخ، مسافروں کا احتجاج

August 10, 2022

برطانیہ کے شہر ڈاؤن کاسٹر سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی چارٹر فلائٹ نامعلوم وجوہات کی بنا پر منسوخ کردی گئی۔

جس پر ڈون کاسٹر ایئرپورٹ پر مسافروں نے احتجاج کیا۔ مسافروں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پی آئی اے کا عملہ تعاون نہیں کررہا۔

بتایا جاتا ہے کہ پرواز کو مانچسٹر سے روانہ ہونا تھا، لیکن مسافروں کو ڈون کاسٹر ایئرپورٹ پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھی۔