پاکستان کرکٹ ٹیم نے پریکٹس میچ میں شاہینز کو 92 رنز سے ہرا دیا

August 11, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نیدرلینڈ کا دورہ کرنے والی پاکستانی کرکٹ ٹیم نے واحد پریکٹس میچ میں پاکستان شاہینز کو 92 رنز سے ہرادیا ۔ جمعرات کا دوسرا پریکٹس میچ اور آپشنل پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔پاکستانی کرکٹ ٹیم 11 اور 12 اگست کی درمیانی شب روٹرڈیم روانہ ہوگی۔ بدھ کو ایل سی سی اے گراونڈ میںپاکستان ٹیم نے 50 اوورز میں 6 وکٹ پر 290 رنز بنائے ۔ امام الحق 82 رنز بناکر ریٹائرڈ ہوئے ۔کپتان بابراعظم نے 56، فخر زمان نے 45 اور خوشدل شاہ نے ناٹ آؤٹ 44 رنز اسکور کیے۔ جواب میں پاکستان شاہینز کی پوری ٹیم 198 پر آؤٹ ہوگئی۔ محمد نواز نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ عبداللہ شفیق 44، محمد حارث اور عبدالواحد بنگلزئی نے 27،27 رنز اسکور کیے۔