جھگڑے کے دوران سر پر پتھر لگنے سے 23 سالہ نوجوان ہلاک

August 11, 2022

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سچل تھانے کی حدود سپرہائی وے پنجاب بس اڈے پر جھگڑے کے دوران سر پر پتھر لگنےسے 23 سالہ نوجوان سلطان ہلاک ہو گیا ،پولیس نے نوجوان کے قتل میں ملوث 3 سگے بھائیوں سمیت 4ملزمان کوگرفتارکرلیا، گرفتار ملزمان میں 3سگے بھائی کامران ، نعمان ،سلمان اورماموں کا بیٹا رحیم شامل ہیں ، پولیس کے مطابق گرفتارملزمان پنجاب بس اڈے پرمسافر بسوں کی صفائی کا کام کرتے ہیں ،مقتول سلطان بس اڈے پر ایک مسافربس کے ڈرائیور کے ساتھ بیٹھا ہواتھا کہ مقتول کی کسی بات پر بسوں میں صفائی کا کام کرنے والے ملزمان سے تلخ کلامی ہوئی جو جھگڑے میں تبدیل ہوگئی، جھگڑے کے دوران گرفتار ملزم نعمان نے مقتول کے سر پتھر مارا جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ملزمان کو گرفتارکر کے نوجوان کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔