محرم الحرام کے مرکزی جلوس میں پہلی بار اینٹی ڈرون جیمر کا استعمال

August 11, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محرم الحرام میں کراچی کے مرکزی جلوس میں پہلی بار اینٹی ڈرون جیمر کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا گیا۔اینٹی ڈرون جیمر کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا انتظام سندھ پولیس کے سیکورٹی ڈویژن کی جانب سے کیا گیا۔سیکورٹی کے تناظر میں ہیلی کیم اور ہر قسم کے ڈرون کے استعمال پر سخت پابندی عائد تھی۔ ڈی آئی جی مقصود میمن کے مطابق نیشنل ریڈیو اینڈٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن کے تعاون سے اینٹی ڈرون جیمرنصب کیا گیا تھا۔مرکزی جلوس کے روٹ کے آس پاس کے علاقوں میں کسی بھی ہیلی کیم یا ڈرون کیمرے کی نشاندہی کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ممکنہ سیکورٹی خدشات کے خطرے کے پیش نظر ڈرون استعمال کرنے پر پابندی تھی۔پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا گیا۔