کراچی سمیت پورے صوبے میں انتظامیہ متحرک ہے، ناصر حسین شاہ

August 11, 2022

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ سیدناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ صوبےمیں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے کراچی سمیت پورے صوبے میں انتظامیہ متحرک ہے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں واٹر بورڈ، ڈی ایم سیز، کے ایم سی، سندھ سالڈ ویسٹ کا عملہ اور افسران مسلسل کام پر موجود ہیں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پانی کی نکاسی کا کام بارش کے بعد کیا جاتا ہےبارش کے پانی کی نگرانی کے لئے تمام بلدیاتی اداروں کے افسران کو ہدایت دے دی گئی ہےتمام ترمشینری اور عملہ کام پر موجود ہے اور حالات بہتر ہیں انہون نے افسران کو ہدایت کی کہ اہم شاہراہوں پر پانی کی نکاسی کے ساتھ ٹریفک کی روانی کو بھی یقینی بنایا جائے ۔