پاکستان منیارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی کے زیراہتمام آج یوم اقلیت کو یوم سیاہ کے طور پر منایا جائیگا

August 11, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان منیارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایم ڈی پی) نےآج یوم اقلیت کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا اعلان کیا ہے ،اس سلسلے میں پاکستان منیارٹیز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ایم ڈی پی) کے زیراہتمام کلمہ چوک سے کچہری چوک تک ساڑھے4بجے ریلی نکالی جائے گی جس کی قیادت چیئرمین عابد چاند کریں گے، ریلی کے اختتام پر مسیحی رہنما خطاب کریں گے۔