چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے 2بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے

August 11, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے گھر سے بھاگے بھیک مانگتے 2 بچے حفاظتی تحویل میں لے لئے ، 7 سالہ شاہ زیب، 13 سالہ شکیل کو جنرل بس سٹینڈ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ،بیورو ترجمان کے مطابق بچوں کا تعلق پُل چھٹہ وہاڑی روڈ اور وہاڑی چوک سے ہے ۔