واسا کی جانب سے عاشورہ پر فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات

August 11, 2022

ملتان ( سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا قیصر رضا کی ہدایت پر واسا کی طرف سے عاشورہ کے حوالے سے فراہمی و نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کا سلسلہ 10 محرم الحرام کی شب تک جاری رہا، جلوسوں کی گزرگاہوں پر فراہمی و نکاسی آب اور ارد گرد کے علاقوں میں سیوریج شکایات کے ازالے کے لئے 10 محرم الحرام کو تمام سیوریج اور واٹر سپلائی سب ڈویژنوں کی ٹیمیں متحرک رہیں ،ایم ڈی نے مختلف علاقوں میں محرم جلوس روٹس کا دورہ کرکے انتظامات کا معائنہ کیا انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس اور ہیڈ آفس شمس آباد میں قائم کئے گئے کنٹرول روم کے ساتھ مکمل رابطہ رکھا ۔