غلہ منڈی سمیت تمام تجارتی مراکز کھل گئے

August 11, 2022

ملتان( سٹاف رپورٹر)دسویں محرم الحرام کےبعد غلہ منڈی سمیت شہر کے تمام تجارتی مراکز معمول کے مطابق کھل گئے،دسویں محرم الحرام کے موقع پرسرکاری محکموں کے ساتھ ساتھ غلہ منڈی، کالے منڈی،بوہڑ گیٹ، مین مارکیٹ ممتازآباد،گلشن مارکیٹ،کینٹ، حسین آگاہی، گھنٹہ گھر ،دولت گیٹ،دہلی گیٹ،پاک گیٹ،ہول سیل میڈیسن مارکیٹ سمیت تمام بازار، مارکیٹیں،دکانیں 9اگست(منگل)کوایک دن کے لئےمکمل طور پر بند رہیں۔