کراچی میں آج بھی بارش کا امکان، امتحانات ملتوی

August 11, 2022

کراچی میں آج بھی تیز موسلا دھار بارش کا امکان ہے، بارشوں کا سلسلہ ماہ اگست کے وسط تک جاری رہے گا۔

کراچی میں گزشتہ روز ہونے والی بارش کے باعث شہر میں انٹرمیڈیٹ کے آج ہونے والے آرٹس ریگولر اور پرائیویٹ خصوصی امیدواروں کے امتحانات ملتوی کردیئے گئے ہیں۔

ملتوی ہونے والے امتحانات اب 22 اگست کو ہوں گے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 14 اگست تک بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شہر قائد میں سب سے زیادہ بارش پی اے ایف فیصل بیس میں ریکارڈ کی گئی جو 55 ملی میٹر تھی۔