گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے بعد کراچی والوں کیلئے بجلی 11 روپے فی یونٹ مہنگی

August 11, 2022

گھنٹوں لوڈشیڈنگ کے باوجود کےالیکٹرک صارفین کیلئے فی یونٹ بجلی 11 روپے 10 پیسے مہنگی کردی گئی، نیپرا نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نئی قیمتوں کا اطلاق صرف اگست اور ستمبر کے بلوں پر ہوگا۔

نیپرا کے مطابقکےالیکٹرک نے بجلی کی قیمت میں 11 روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔

اتھارٹی نے 28 جولائی کو فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ (ایف سی اے) پر عوامی سماعت کی تھی۔

نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی جون کی فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے تحت مہنگی کی گئی ہے، جون کا ایف سی اے صارفین سے 2 ماہ میں وصول کیا جائے گا۔

اگست میں صارفین سے 3 روپے 1 پیسہ چارج کیا جائے گا جبکہ ستمبر میں صارفین سے 8 روپے 9 پیسے چارج کیے جائیں گے۔