75ویں یوم آزادی پر یورپی یونین کی سفیر کا پاکستان کیلئے نذرانہ عقیدت

August 11, 2022

اسلامی جمہوریہ پاکستان کا 75واں یوم آزادی چند ہی روز کے فاصلے پر ہے، نا صرف پاکستانی شہری بلکہ ہمارے دوست ممالک بھی اس جشن میں شریک ہو رہے ہیں۔

یورپی یونین کی پاکستان میں تعینات سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے باجے کے ذریعے قومی ترانے کی دُھن بجائی اور دیکھنے سننے والوں کو مبہوت کر دیا۔

سوشل میڈیا پر یورپی سفیر کی ویڈیو بےحد مقبول ہو رہی ہے، انہوں نے پاکستان کے پرچم کے رنگوں والا لباس بھی زیب تن کیا ہوا ہے۔

یورپی یونین پاکستان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ 75ویں یوم آزادی پر سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے باجے پر قومی ترانے کی دُھن بجائی۔

2022 میں پاکستان اور یورپ کے تعلقات کو 60 برس مکمل ہوچکے ہیں۔