ولی عہد دبئی شیخ حمدان بن محمد کا لندن کی زیرِ زمین ٹرین میں سفر

August 11, 2022

دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد نے لندن کی زیر زمین ٹرین میں سفر کیا، جہاں بیشتر لوگ انہیں پہچان ہی نہ پائے، جو پہچان سکے انہوں نے شیخ حمدان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

دبئی کے حکمران شیخ محمد بھی لندن میں فیملی کے ساتھ موجود رہے، شیخ حمدان کے جڑواں بچے اور شیخہ شیخہ بھی ساتھ ہی تھیں۔

دبئی کے حکمران خاندان کے دورۂ برطانیہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہیں، خاص طور پر ولی عہد شیخ حمدان بن محمد کے خوب چرچے ہو رہے ہیں، جنہوں نے لندن میں موسمِ گرما کی تعطیلات کی تصاویر اپنے لاکھوں سوشل میڈیا فالورز کے ساتھ شیئر کیں۔

کچھ تصاویر میں ولی عہد شیخ حمدان کے والد اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بھی ساتھ ہیں، دونوں کو لندن میں چہل قدمی کرتے دیکھا گیا۔

وائرل ہونے والی ایک اور تصویر میں شیخ محمد، شیخ حمدان اور شیخ حمدان کے جڑواں بچوں کی ہے، بچوں کے چہرے نیلے اور گلابی رنگ کی ایموجیز سے چھپائے گئے ہیں۔

شیخ حمدان برطانیہ میں اپنے اسطبل بھی کئی بار گئے اور اپنے بیٹے شیخ راشد کو اپنے پسندیدہ گھوڑوں سے ملوایا، وہ تصاویر بھی بہت زیادہ پسند کی گئیں۔

شیخ حمدان نے اپنے قریبی دوست کے ساتھ لندن کی انڈر گراؤنڈ ٹرین میں خوب سفر کیا، سیلفیاں لیں اور اُنہیں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا۔

ان تصاویر سے لگتا ہے کہ آس پاس کے لوگوں نے اُنہیں نہیں پہچانا اور شیخ حمدان نے بظاہر اپنی چھٹیاں عام لوگوں کی طرح انجوائے کیں۔