گھر سے ڈھائی کروڑ کی ملکی و غیرملکی کرنسی، زیورات و بانڈز چوری، 35 موٹرسائیکل بھی غائب

August 12, 2022

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)وفاقی دارالحکومت میں شہریوں کو ایک گاڑی، 12موٹر سائیکل، اڑھائی کروڑ روپے سے زائد کی ملکی وغیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، موبائل فونوں ، لیپ ٹاپس ، اوردیگر قیمتی اشیاءسے محروم کردیاگیا۔ بڑی واردات تھانہ بھارہ کہوکے علاقے اٹھال میں ہوئی جہاں نتھیاگلی جانیو الے ظریف کے گھر کے تالے توڑکر دو کروڑ روپے سے زائد کی نقدی، پانچ سو یوروکے 23نوٹ، نو لاکھ روپے کے پرائز بانڈزاور طلائی زیورات چوری کرلیے گئے۔تھانہ آبپارہ کے علاقے میں سوڈان سے آنے والے یو این ڈی پی ملازم کو سری نگر ہائی وے پر مسلح کار سواروں نے لوٹ لیا، ۔سوڈانی اسامہ نے پولیس کو بتایاکہ وہ ائر پورٹ اترنے کے بعد ڈپلومیٹک انکلیوجارہاتھاکہ اسکی ٹیکسی کو ایک گاڑی نے روکا جس میں مسلح افراد سوار تھے انھوں نے اس سے بیگ چھین لیاجس میں لیپ ٹاپ، پندرہ سو امریکی ڈالر ، پاسپورٹ اور دیگر اشیاء موجود تھیں ۔ شمس کالونی کے علاقے میں ناصر کا کنسٹرکشن کا سامان، نون کے علاقے میں نوید کی گاڑی کی بیٹریاں ،تھانہ کوہسار کے علاقے میں وجاہت سے موبائل، گولڑہ کے علاقے میں ایوب کی گاڑی کا شیشہ توڑ کر نقدی ، کورال کے علاقے میں اقراسے موبائل، نون کے علاقے میں عامر سے موبائل ، کوہسار کے علاقے میں سلیمان سے موبائل چائینز چائے ہاو سے نقدی لیپ ٹاپ، موبائل وغیرہ، عبدالمنان کی گاڑی سے لیپ ٹاپ ، نقدی اور دیگر سامان، آبپارہ کے علاقے میں سلیمان سے موبائل، یونس کی گاڑی سے پسٹل،فہیم کے گھر کے تالے توڑ کر لیپ ٹاپ ، نقدی ، طلائی زیورات، ترنول کے علاقے میں ناصر سے موبائل اور نقدی، طارق کے گھر سے طلائیزیورات، رمنا کے علاقے میں ارشدسے موبائل، شالیمار کے علاقے میں طارق کی گاڑی کے شیشے توڑ کر موبائل اور نقدی، جہانگیر کی گاڑی کا تالہ توڑ کر موبائل مارگلہ کے علاقے میں صہیب سے موبائل اور نقدی نعمان سے نقدی اور موبائل ،سہالہ کے علاقے میں شعور سے موبائل ، زاہد کے کمرے سے موبائلز،سہالہ کے علاقے میں ابرار ،احسن سے موبائل، لوہی بھیر کے علاقے میں منان سے موبائل ،سعید کے گھر سے طلائی زیورات، کورال کے علاقے میں سلیمان کی دکان سے بورنگ مشین کا انجن،کھنہ کے علاقے میں اویس سے موبائل چھین لیاگیا،ایک اور شہری بینک سے رقم نکلوانے کے بعد ایک لاکھ روپے سے ہاتھ دھو بیٹھا۔تھانہ کورال پولیس کو جواد نے بتایاکہ وہ یوبی ایل سے تین لاکھ روپے نکلوا کر نکلا تو اسے ایک شخص فارسی اور دوسرا پشتو بولتا ہوا آیا، اس نے انھیں روٹی کے لیے ایک سو روپی دیا، موٹرسائیکل سٹارٹ کرتے وقت جیب دیکھی تو اس میں ایک لاکھ روپے کم تھا۔