بھارتی باکسر کو شکست دینے والے شہیر آفریدی کا وطن واپسی پر شاندار استقبال

August 12, 2022

بھارتی باکسر نے پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کو کھلا چیلنج کیا تھا۔

تھائی لینڈ میں بھارتی باکسر کو شکست دینے والے پاکستانی شہیر آفریدی وطن واپس پہنچ گئے،سندھ پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کے باکسر کا کراچی ایئرپورٹ پر شاندار استقبال کیا گیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما اور صوبائی وزیر سعید غنی اور پولیس افسران نے شہیر آفریدی کا استقبال کیا۔

ایس ایس پی سید علی رضا، ثاقب ابراہیم، عرفان بہادر اور دیگر افسران بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔

بینکاک میں مڈل ویٹ کیٹگری میں باکسر شہیر آفریدی نے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔

بھارتی باکسر اسرار عثمانی نے پاکستانی باکسر شہیر آفریدی کو کھلا چیلنج کیا تھا۔

شہیر آفریدی نے بھارتی سورما کو شکست سے دوچار کیا، انہوں نے 3 ماہ قبل بھی مڈل ویٹ ایشین باکسنگ چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیتا تھا۔

سندھ پولیس کی ریپڈ رسپانس فورس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد استقبال کیلئے ایئرپورٹ پہنچی۔

دوست احباب، عزیز و اقارب اور شائقین کی بڑی تعداد بھی قومی ہیرو کے استقبال کیلئے ایئرپورٹ پر موجود تھی۔