کراچی: تین سال سے بند ویمنز سوئمنگ پول کھول دیا گیا، خواتین کا اظہارِ مسرت

August 13, 2022

علامتی فوٹو

کورونا وبا کی وجہ سے 3 سال سے بند ویمنز سوئمنگ پول کھول دیا گیا، 25 میٹر پر مشتمل سوئمنگ پول اوپر سے کوَرڈ ہے اور ساتھ ہی ننھے بچوں کے لیے بھی چھوٹا پول بنایا گیا ہے۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں واقع ویمنز اسپورٹس کمپلیکس کا سوئمنگ پول تین سال بعد کھلنے پر ویمنز سوئمرز نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

2019 میں کورونا وبا کی وجہ سے سوئمنگ پول بند کردیا گیا تھا، طویل انتظار کے بعد پول کھلا تو گرلز سوئمرز نے بھی خوب تیراکی کی۔

ویمنز سوئمرز کا کہنا ہے کہ دیگر پول میں خواتین ڈے کا انتظار کرنا پڑتا تھا لیکن اب روزانہ سوئمنگ کریں گے۔

سینئر ڈائریکٹر کلچرل اینڈ اسپورٹس کے ایم سی سیف عباس نے سوئمنگ پول کا افتتاح کیا۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر اقبال ظفر نے بتایا کہ اسپورٹس کمپلیکس میں سوئمنگ پول کے علاوہ دیگر کھیلوں کی بھی سہولت موجود ہے۔