یوم آزادی، ارشد ندیم نے اپنے گولڈ میڈلز پاکستانی قوم کے نام کر دیے

August 14, 2022

—فائل فوٹو

پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ میں اپنے 2 گولڈ میڈلز پاکستانی قوم کے نام کرتا ہوں۔

یوم آزادی پر اپنے پیغام میں ارشد ندیم نے کہا کہ پاکستانی عوام ان گولڈ میڈلز کے ساتھ آزادی کی خوشیاں منائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ نے آپ تمام کی دعاؤں سے گولڈ میڈل سے نوازا ہے۔

ارشد ندیم کا یہ بھی کہنا ہے کہ میری طرف سے پوری قوم کو جشن آزادی مبارک ہو۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں آج 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی، اس موقع پر فضا نعرۂ تکبیر سے گونج اٹھی۔

نمازِ فجر میں ملکی ترقی، یک جہتی، امن اور خوش حالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔