قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر فائرنگ، ملزم گرفتار

August 14, 2022

—فائل فوٹو

قائدِ اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد علی پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ سے وائس چانسلر محفوظ رہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، فائرنگ تقریب کے دوران کی گئی۔

پولیس نے بتایا ہے کہ گرفتار ملزم سے اسلحہ برآمد کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

قائد اعظم یونیورسٹی کے وائس چانسلر محمد علی کا کہنا ہے کہ ملزم نے 3 فائر کیے تھے۔