طالبان خواتین کو کھیلوں کی اجازت دینے پر رضامند ہیں، آئی او سی کی تصدیق

August 14, 2022

علامتی فوٹو

افغانستان میں ویمن اسپورٹس کی اجازت کے حوالے سے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے طالبان حکام سے رابطہ کیا ہے۔

اس سلسلے میں انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کی رکن سمیرا اصغری نے طالبان سے روابط کی تصدیق کی ہے۔

اولمپک کمیٹی کیرکن سمیرا اصغری کا کہنا ہے کہ طالبان نے خواتین کو کھیلوں کی اجازت دینے پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔

سمیرا اصغری کے مطابق افغانستان کے پاس 2022 کے آخر تک کی ڈیڈلائن ہے۔

تمام ایتھلیٹ کو ری لوکیٹ نہیں کرسکتے اس لیے طالبان سے رابطہ کیا گیا ہے۔