امن فورس پر حملے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا، سرفراز بگٹی

August 14, 2022

سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ڈیرہ بگٹی میں سغاری کے مقام پر دہشت گردوں نے امن فورس کے کیمپ پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ اس وقت بھی علاقے میں فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ میرے بڑے بھائی جان محمد بگٹی بھی امن فورس کے ہمراہ دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہے ہیں۔