خیبر پختونخوا: گرمیوں کی چھٹیوں میں توسیع کا اعلامیہ منسوخ

August 14, 2022

علامتی فوٹو

خیبر پختونخوا میں گرمیوں کی چھٹیوں میں 31 اگست تک توسیع کا اعلامیہ منسوخ کردیا گیا۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم نے موسم گرما کی تعطیلات کی منسوخی کا اعلامیہ جاری کیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق محکمہ موسمیات نے گرمی کی شدت میں کمی کی پیشگوئی کی ہے، اس لیے تمام نجی و سرکاری اسکول کل (پیر) 15 اگست سے کھلیں گے۔

اس سے قبل خیبر پختونخوا محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کا دورانیہ بڑھاتے ہوئے اسکول 15 اگست کے بجائے یکم ستمبر کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔

محکمہ تعلیم نے اب گرمی کی شدت میں کمی کے بعد چھٹیوں میں توسیع کا اپنا اعلامیہ منسوخ کردیا۔