جماعتوں کی جنگ پاکستان کو منزل سے دور لے جارہی ہے، سعد رفیق

August 15, 2022

وفاقی وزیر سعد رفیق نے کہا ہے کہ جماعتوں کی جنگ پاکستان کو منزل سے دور لے جارہی ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نظریہ ضرورت کا فیصلہ کرنے والوں نے ملک میں انتشار پیدا کیا، بار بار تجربات کرکے مارشل لا لائے گئے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پالیسی میکرز کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنا چاہیے، اگر غلطیوں کا ادراک نہیں کریں گے تو آگے نہیں بڑھ سکتے۔