لاہورہائیکورٹ میں مختلف آسامیوں کیلئے امتحانات 3ستمبر سے شروع ہونگے

August 15, 2022

لاہور(کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ میں ایڈمن آفیسر کوارڈینیٹر،آفس کوآرڈینیٹر ، اور ڈیٹا انٹری آپریٹر کی خالی آسامیوں پر تعیناتی کیلئے تحریری امتحانات 3 ستمبر کو شروع اور 7 ستمبر کو ختم ہوں گے۔ ہائیکورٹ قوانین، جنرل نالج، معروضی طرز، انگریزی اور اردو زبانوں کے سبجیکٹو پرچے ہوں گے۔