عمران کا منصوبہ صرف گالی گلوچ، امریکہ پر بھی یوٹرن لے لیا، احسن اقبال

August 15, 2022

ناروول(نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال چوہدری نے یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف عام انتخابات سے پہلے پاکستان آجائیں گےعمران خان کے پاس امیدوار نہیں ہیں اس لئے 9حلقوں سےالیکشن خود لڑ رہا ہے ہم نے دو تین سالوں میں یونیورسٹیاں،کالجز،موٹرویز،بجلی کے منصوبے لگائے عمران اپنے دور اقتدار کا کوئی ایک منصوبہ بتائیں اس کا صرف ایک ہی منصوبہ ہے وہ ہے گالی گلوچ ،عمران کا منصوبہ صرف گالی گلوچ امریکہ پربھی یوٹرن لے لیا، 75ویں ڈائمنڈ جوبلی جشن آزادی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ عمران خان نے تقریر میں بھی کوئی معاشی پلان نہیں دیا ۔