پنجاب پولیس کے 55 پولیس افسران کے تبادلے

August 15, 2022

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب پولیس کے 55 ایس پیز اور ڈی ایس پیز کا تبادلہ کر دیا۔ وزارت داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب پولیس کے 55ایس پیز اور ڈی ایس پیز کو تبدیل کر دیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں لاہور پولیس کے متعدد ایس پیز اور ڈی ایس پیز بھی شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے پنجاب میں 5 پولیس افسران اور 8 اسسٹنٹ کمشنرز کے علاوہ پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران کارروائیوں میں ملوث 12 ایس ایچ اوز کو تبدیل کیا تھا۔